ون ویلنگ خونی کھیل ہے، والدین خصوصی نگرانی کریں، سی ٹی او فرحان اسلم کا پیغام

منگل 16 ستمبر 2025 18:18

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 ستمبر2025ء) چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی فرحان اسلم نے ون ویلنگ کے حوالے سے شہریوں کے نام اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ون ویلنگ ایک خونی اور جان لیوا کھیل ہے جس کے باعث ہر سال درجنوں نوجوان اپنی جان گنوا بیٹھتے ہیں جبکہ متعدد معذوری کا شکار ہو جاتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ون ویلرز نہ صرف اپنی جان بلکہ دوسرے روڈ یوزرز کی جان و مال کے لئے بھی خطرہ ہیں۔ پولیس کی جانب سے ون ویلنگ کے خلاف سخت کریک ڈاؤن شروع کر دیا گیا ہے اور ون ویلرز کے خلاف ایف آئی آر درج کی جا رہی ہیں۔ سی ٹی او نے والدین سے اپیل کی کہ وہ اپنے بچوں پر خصوصی نظر رکھیں اور کم عمری میں انہیں موٹر سائیکل یا گاڑی نہ دیں تاکہ حادثات سے محفوظ رہ سکیں۔

متعلقہ عنوان :