متحدہ عرب امارات ، دبئی میں مسروقہ رقوم بیرون ملک منتقل کرنے والا گروہ گرفتار

منگل 16 ستمبر 2025 22:55

دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 ستمبر2025ء)متحدہ عرب امارات میں دبئی پولیس نے جعلسازی اور دھوکہ دہی کے بین الاقوامی گروہ کو گرفتار کر لیا۔ دبئی پولیس کا کہنا تھا کہ ایسے جعلساز نیٹ ورک کے بارے میں اطلاعات موصول ہوئی تھیں جو چوری شدہ رقم بیرون ملک غیر قانونی طریقے سے ارسال کرتے تھے۔

(جاری ہے)

پولیس کی جانب سے جاری تفصیلی بیان میں بتایا گیا ہے کہ ملزمان بیرونی گروہ سے تعلق رکھتے تھے جنہوں نے فرضی کمپنیاں (صرف کاغذات میں)قائم کی تھیں جن کے ذریعے وہ چوری شدہ بینک اے ٹی ایم کارڈ سے رقوم نکلواتے اور انہیں فرضی کمپنیوں کے ذریعے بیرون ملک منتقل کر دیا کرتے تھے۔

پولیس نیٹ ورک کو گرفتار کرنے میں کامیاب ہوگئی۔ملزمان نے دوران تفتیش اپنے جرائم کا اعتراف کر لیا۔ ان کا کیس پبلک پراسیکیوشن کے سپرد کردیا گیا ہے جہاں سے ان کے خلاف سزا کا اعلان کیا جائے گا۔