Live Updates

مہنگائی نے عوام کو ذہنی مریض بنا دیا ہے : جے یو آئی ( س)

موجودہ حکمرانوں بھی آئی ایم ایف کی ظالمانہ پالیسیوں کے ذریعے قوم کا خون نچوڑا رہے ہیں

منگل 16 ستمبر 2025 21:54

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 ستمبر2025ء) جمعیت علما اسلام( س) لاہور کے امیر ومرکزی سالار مولانا قاری اعظم حسین، امیر مولانا پیر عبدالقدوس نقشبندی ،ناظم اعلی مولانا ایوب خان، ڈپٹی سیکرٹری پیر اکبر ساقی، لاہور کے ناظم اعلی مولانا طیب عثمانی، نائب امیر مولانا صلاح الدین ایوبی، قاری واحد بخش، قاری رحمت اللہ لاشاری، انجینئر خالد ٹیپو، عبد الحمید تو نسوی، مولانا محمد ممتاز، مولانا توقیر عباس سمیت دیگر رہنما ئوں نے اپنے مشترکہ بیان میں کہاہے کہمہنگائی نے عوام کو ذہنی مریض بنادیا ہے،موجودہ حکمرانوں بھی آئی ایم ایف کی ظالمانہ پالیسیوں کے ذریعے قوم کا خون نچوڑا رہے ہیں،مہنگائی اور بیروزگاری کا طوفان تھمنے کا نام نہیں لے رہا، ملک میں معاشی استحکام کے دعوے بے بنیاد ہیں۔

(جاری ہے)

انہو ں نے مزید کہاکہ آئی ایم ایف کی ظالمانہ پالیسیوں نے قوم کا خون نچوڑ لیا ہے، مہنگائی اور بے روزگاری کا طوفان تھمنے کا نام نہیں لے رہا لو گ رو ٹی کیلئے محتاج ہو گئے ہیں اور ان کے لیے سفید پوشی کا بھرم رکھنا مشکل ہوگیا ہے، سفیدپوش مڈل کلاس سے لے کر غربت کی زندگی گزارنے والے سبھی مہنگائی کے ہاتھوں اذیت ناک زندگی گزار رہے ہیں ۔ناروا ٹیکسز ، مہنگائی اور بیروزگاری سے قوم کی امیدوں پر شب خون مارا جا رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت میں آزادنہ اور خودمختار معاشی پالیسی بنانے کی صلاحیت نہیں حکمرانوں نے ملک کی معیشت کو تباہی کے دہانے پر لاکھڑا کیا ہے۔
Live مہنگائی کا طوفان سے متعلق تازہ ترین معلومات