کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات سے متعلق کیس کی سماعت بلوچستان ہائی کورٹ میں جاری

منگل 16 ستمبر 2025 20:40

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 ستمبر2025ء)کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات سے متعلق کیس کی سماعت بلوچستان ہائی کورٹ میں جاری ہے۔ سماجی رہنما اور سابق ناظم صدیق قریش نے دفعہ 110 کے تحت درخواست دائر کی۔

(جاری ہے)

عدالت نے درخواست منظور کرتے ہوئے کیس کو روزانہ کی بنیاد پر سننے کا فیصلہ کیا۔کیس کی سماعت جسٹس اقبال کاسی اور جسٹس نجم الدین مینگل پر مشتمل دو رکنی بینچ نے کی۔ درخواست گزار صدیق قریش کی جانب سے ایڈووکیٹ اکرم شاہ عدالت میں پیش ہوئے۔