تھانہ ریگی پولیس کی کامیاب کارروائی، قتل و اقدام قتل میں مطلوب اشتہاری مجرم گرفتار

منگل 16 ستمبر 2025 19:08

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 ستمبر2025ء) تھانہ ریگی پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے قتل و اقدام قتل میں مطلوب مجرم اشتہاری گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

کیپٹل سٹی پولیس تر جمان کے مطابق ڈی ایس پی ریگی سرکل شاکر اللہ آفریدی کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ ریگی اسلام شاہ خان نے دیگر نفری پولیس کے ہمراہ اہم کارروائی کے دوران قتل، اقدام قتل میں مطلوب مجرم اشتہاری کو گرفتار کرلیا،مجرم اشتہاری شکیل ولد نثار خان سکنہ ریگی یوسفزئی نے رواں سال 12مارچ 2025 کو جائیداد تنازعہ پر حمید اللہ خان نامی شہری کو قتل کردیا تھا۔

مجرم کو خفیہ اطلاع ملنے پر گرفتار کیا گیا، مجرم اشتہاری نے دوران تفتیش اپنے جرم کا اعتراف کرنے سمیت واقعہ کو جائیداد کا شاخسانہ قرار دیا، مزید تفتیش جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :