ناظم آباد ٹاؤن ولیاقت آباد ٹاؤن کے مرکزی دفتر میں جماعتِ اسلامی کے اشتراک سے شہر گیر اسپرے مہم کے حوالے تقریب کاانعقاد

منگل 16 ستمبر 2025 20:02

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 ستمبر2025ء)ناظم آباد ٹاآن ولیاقت آباد ٹاآن کے مرکزی دفتر میں جماعتِ اسلامی کے اشتراک سے شہر گیر اسپرے مہم کا آغاز کیا گیا اس تقریب میں مہمانِ خصوصی امیر جماعت اسلامی کراچی منم ظفر خان، امیر جماعتِ اسلامی ضلع وسطی وجیہ حسن، امیر جماعتِ اسلامی ضلع گلبرگ وسطی کامران سراج،سینٹرل کے پانچوں ٹانز کے چیئرمینز و وائس چیئرمینزو دیگر افسران نے شرکت کی، خصوصی میڈیا کے نمائندگان کی بڑی تعداد نے بھی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

امیر جماعت اسلامی کراچی منم ظفر خان نے ٹانز چیئرمینز و وائس چیئرمینز کے ہمراہ اسپرے مہم کا باقائدہ آغاز کیا۔اسپرے مہم کے بعد امیر جماعت اسلامی کراچی منم ظفر خان نے میڈیا سے گفتگوآج الحمدللہ ہم نے یہ اسپرے مہم کا آغاز کیا ہے بارشوں کے سیزن کے بعد شہر میں جگہ جگہ پانی جمع ہونے کے نتیجے میں وبائی امراض جنم لیتے ہیں، جیسے ملیریا اور ڈینگی جسی بیماریاں پیدا ہونے کا خدشہ ہوتا ہے، یہی وجہ ہے کہ ہم نے اس اسپرے مہم کا فیصلہ کیا تاکہ عوام کو ان بیماریوں سے تحفظ فراہم کیا جا سکے،یہ مہم شہر کے تمام علاقوں میں چلائی جائے گی، چاہے وہ کسی بھی سیاسی جماعت کے علاقے ہوں، جماعتِ اسلامی اس کمپین کو مانیٹر اور منیج کر رہی ہے۔

(جاری ہے)

منم ظفر خان نے پارکوں کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوے کہا پارکوں پر کمرشل سرگرمیوں کے خلاف عدالتی فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہیں یہ کراچی کی عوام کی بڑی کامیابی ہے کہ عدالت نے پارکوں پر کمرشل ایکٹیویٹیز پر پابندی عائد کی، یہ عوام کی جیت ہے اور جماعتِ اسلامی کا اصولی مقف ہے کہ پارک عوامی ملکیت ہیں۔ گفتگو کے آخر میں امیر جماعت اسلامی کراچی منم ظفر خان نے کہا ناظم آباد ٹان ولیاقت آباد ٹان کے مرکزی دفتر سے اسپرے مہم کا آغاز اس بات کا ثبوت ہے کہ جماعتِ اسلامی اور منتخب چیئرمینز اور وائس چیئرمینز عوامی خدمت کے جذبے کے ساتھ شہریوں کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے یکجا ہیں۔