ایل ڈی اے کا 12 غیرقانونی ہائوسنگ سکیموں او رلینڈ سب ڈویژن کے خلاف آپریشن ، انفراسٹرکچر مسمار ، دفاتر سیل

منگل 16 ستمبر 2025 19:54

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 ستمبر2025ء) ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کی ہدایات پرشہربھرمیں غیرقانونی رہائشی سکیموں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں ۔ڈی جی ایل ڈی اے کی خصوصی ہدایت پرڈائریکٹوریٹ آف میٹروپولیٹن پلاننگ( ون) کی ٹیموں نے صوئے آصل روڈ لاہورکے اطراف 12 غیرقانونی ہائوسنگ سکیموں او رلینڈ سب ڈویژن کے خلاف آپریشن کیا۔

(جاری ہے)

ایل ڈ ی اے ٹیموں نے آپریشن کے دوران پوش ہائوسنگ سکیم،اربن فارمز ہائوسنگ سکیم، ہیون فارمز ہائوسنگ سکیم،الصفہ ہومز،گلبرگ پارک ہائوسنگ سکیم، حماد گارڈن، ایگل ہومز،آریئن فلائی اوور کے قریب واقع غیر قانونی لینڈ سب ڈویژن، اذان پارک، مرزا اسٹیٹ لینڈ سب ڈویژن، رائل سٹی اور رانا گارڈن کا سٹرکچر،باونڈری والز، سیوریج سسٹم اور دیگر انفراسٹرکچر مسمار کرکے دفاتر سیل کر دیئے۔ آپریشن سے پہلے ان سکیموں کو متعدد نوٹسز جاری کیے گئے تھے۔ آپریشن چیف میٹرو پولیٹن پلاننگ کی نگرانی میں کیا گیا۔آپریشن میں ایل ڈی اے انفورسمنٹ سکواڈ اور پولیس نے حصہ لیا۔

متعلقہ عنوان :