سیشن عدالت نے ذہنی معذور بچی کے ساتھ زیادتی کے الزام میں دو ملزمان کو عمر قید کی سزا سنادی

منگل 16 ستمبر 2025 19:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 ستمبر2025ء) لاہور کی سیشن عدالت نے ذہنی معذور بچی کے ساتھ زیادتی کرنے کے الزام میں درج مقدمے میں جرم ثابت ہونے پر دو ملزمان کو عمر قید کی سزا سنادی۔ایڈیشنل سیشن جج منصور احمد قریشی نے کیس کا فیصلہ سنایا۔

(جاری ہے)

تھانہ مناواں پولیس نے 2022 میں مقدمہ درج کیا،عدالت نے ملزم گلفام علی اور ارسلان عرف بھولی کو قید اور 30،30 لاکھ روپے جرمانے کا حکم سنایا۔ پراسکیوشن نے بتایا کہ ملزمان نے بچی کے ساتھ ریپ کیا تھا ملزمان کے خلاف 11 گواہوں کے بیانات قلمبند کیے گئے۔ملزمان کے جرم کے ٹھوس ثبوت موجود ہیں۔جبکہ ملزمان کے وکیل نے تمام ثبوتوں کی مخالفت کی ۔عدالت نے حقائق کا جائزہ لیتے ہوئے مجرموں کو عمر قید کی سزا سنا دی۔