بلوچستان ہیلتھ کیئر کمیشن کاکوئٹہ کے سریاب روڈ پر جعلی ڈاکٹروں اور غیر قانونی صحت کے مراکز کے خلاف کارروائی

منگل 16 ستمبر 2025 19:40

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 ستمبر2025ء) بلوچستان ہیلتھ کیئر کمیشن (بی ایچ سی سی)کی جانب سے کوئٹہ کے سریاب روڈ پر جعلی ڈاکٹروں اور غیر قانونی صحت کے مراکز کے خلاف کارروائی کی گئی۔

(جاری ہے)

بلوچستان ہیلتھ کیئر کمیشن کے ڈاکٹربسم اللہ خان کے مطابق کارروائی کے دوران ایک کلینک پر سنگین خلاف ورزیوں پر جرمانہ عائد کیا گیا جبکہ ایک کلینک اور ایک لیبارٹری کو باضابطہ طور پر وارننگ جاری کرتے ہوئے فوری طور پر کمیشن میں رجسٹریشن کی ہدایت دی گئی۔

بلوچستان ہیلتھ کیئر کمیشن جعلی ڈاکٹروں کے خلاف اپنے مشن کو جاری رکھے گا تاکہ عوام کو محفوظ اور معیاری علاج کی سہولیات فراہم کی جاسکیں۔ کمیشن نے واضح کیا کہ بلوچستان ہیلتھ کیئر کمیشن ایکٹ 2019 کے تحت مریضوں کے حقوق کا تحفظ، صحت کے مراکز کی نگرانی اور صوبے بھر میں خدمات کے معیار کو بہتر بنانا اولین ترجیحات میں شامل ہے۔