خیبرپختونخوا کے سابق وزیر خزانہ کے خلاف اینٹی کرپشن کی تحقیقات کامعاملہ

الیکشن کمیشن نے چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا شہاب علی شاہ کو خط لکھ دیا

منگل 16 ستمبر 2025 19:40

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 ستمبر2025ء)خیبرپختونخوا کے سابق وزیر خزانہ کے خلاف اینٹی کرپشن کی تحقیقات کامعاملہ ، الیکشن کمیشن نے چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا شہاب علی شاہ کو خط لکھ دیا ۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن نے اینٹی کرپشن کی انکوائری کو الیکشن ٹربیونل کے کام میں مداخلت قرار دیدیا،خط کے متن کے مطابق تیمور سلیم جھگڑا کا کیس الیکشن ٹریبونل میں زیر سماعت ہے ، الیکشن ٹربیونل کرپشن سمیت دیگرالزامات کو دیکھنے کا مجاز ہے ،الیکشن ایکٹ کے تحت الیکشن کے معاملات میں افسران الیکشن کمیشن کے کنٹرول میں آتے ہیں ، پی کے 79 کے امید وار تیمورسلیم جھگڑا کو بھیجے گئے اینٹی کرپشن کے نوٹس غیرقانونی ہیں ، اینٹی کرپشن کے پاس اختیار نہیں ہے ، امیدوار تیمور سلیم پہلے ہی الیکشن ٹریبونل کے سامنے پیش ہوچکے ہیں، خط کے مطابق نوٹس واپس لیے جائیں بصورت دیگر ڈائریکٹراینٹی کرپشن سمیت دیگر افسران کو الیکشن کمیشن طلب کرے گا ۔