ڈائریکٹر جنرل گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی شاہ رخ علی کا مختلف مقامات کا دورہ، سیاحوں کے لئے سہولیات کا جائزہ لیا

منگل 16 ستمبر 2025 20:00

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 ستمبر2025ء) ڈائریکٹر جنرل گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی (جی ڈی اے) شاہ رخ علی نے ڈائریکٹر ٹیکنیکل انجینئر ارسلان شوکت اور تکنیکی عملہ کے ہمراہ گلیات کے مختلف مقامات کا دورہ کیا۔ اس دوران انہوں نے سیاحوں کے لیے فراہم کی جانے والی سہولیات اور اتھارٹی کے مجموعی فسیلیٹیشن اقدامات کا جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

دورے کے دوران ڈائریکٹر جنرل گلیات ڈوپلپمنٹ اتھارٹی نے ٹورسٹ فسیلیٹیشن سینٹرز، عوامی واش رومز، چھانگلہ گلی ویئرہاؤس کی تعمیراتی پیش رفت اور ایوبیہ پی ٹی ڈی سی روڈ کا معائنہ کیا۔ انہوں نے ایوبیہ میں جاری ترقیاتی کاموں اور سہولیات کا بھی جائزہ لیا۔ڈائریکٹر جنرل کی ہدایات پر ٹورسٹ فسیلیٹیشن سنٹرز میں فرسٹ ایڈ کٹس فراہم کر دی گئی ہیں جبکہ ہرنو اور باڑیاں فسیلیٹیشن سنٹرز پر سیاحتی پولیس کو تعینات کیا گیا ہے تاکہ سیاحوں کو بہتر خدمات اور تحفظ فراہم کیا جا سکے۔شاہ رخ علی نے عملہ کو ہدایت دی کہ وہ سیاحوں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کریں اور گلیات آنے والے مہمانوں کے لیے خوش آئند ماحول یقینی بنائیں۔

متعلقہ عنوان :