غ*ایف آئی اے ٹیم کی اڈیالہ جیل آمد، بانی پی ٹی آئی سے ایکس اکاؤنٹ پر تفتیش

ض*ڈائریکٹر ایاز خان کی سربراہی میں ایف آئی اے ٹیم کا ایک گھنٹہ سوال و جواب،

منگل 16 ستمبر 2025 20:05

y راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 ستمبر2025ء) فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی ای) کی ٹیم نے اڈیالہ جیل کا دورہ کیا اور بانی پی ٹی آئی سے ان کے سوشل میڈیا پلیٹ فارم "ایکس" اکاؤنٹ کے حوالے سے تفتیش کی۔ذرائع کے مطابق ایف آئی اے ٹیم کی قیادت ڈائریکٹر ایاز خان کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

ٹیم نے بانی پی ٹی آئی سے تقریباً ایک گھنٹے تک سوال و جواب کیا۔ اس دوران ان کے ایکس اکاؤنٹ پر مبینہ سرگرمیوں اور اس کے استعمال کے حوالے سے تفصیلی پوچھ گچھ کی گئی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے کی جانب سے تفتیش کا مقصد بانی پی ٹی آئی کے ایکس اکاؤنٹ کے حوالے سے مختلف شکوک و شبہات کی جانچ پڑتال اور مزید حقائق سامنے لانا ہے۔