چیف ایگزیکٹیو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی مری کا مختلف علاقوں کا دورہ

منگل 16 ستمبر 2025 20:40

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 ستمبر2025ء) ڈپٹی کمشنر مری آغا ظہیر عباس شیرازی کی ہدایات کی روشنی میں چیف ایگزیکٹیو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی مری ڈاکٹر اظہر محمود عباسی نے یونین کونسل مری سٹی، مسیاڑی، سہر بگلا، دریا گلی، تریٹ کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور انسداد ڈینگی اقدامات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے انڈور اور آؤٹ ڈور ٹیم ورک وریفیکیشین کی۔

دوسری جانب ڈاکٹر نعمان شوکت، ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر ہیلتھ نے دیول، پھگواڑی، دریا گلی، گھوڑا گلی کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور آؤٹ ڈور ٹیموں کے کام کا معائنہ کیا۔ ڈاکٹر ذوالفقار ستی، ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر ہیلتھ نے ہمراہ تحصیل ہیلتھ انسپکٹر کوٹلی ستیاں مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔ریسکیو 1122 کی ٹیموں نے ڈینگی سے بچاؤ کیلئے کٹس تقسیم کی۔

(جاری ہے)

مری میں محکمہ صحت اور الائیڈ ڈیپارٹمنٹس کی جانب سے انسداد ڈینگی اقدامات کا سلسلہ جاری ہے۔

پیرا فورس،ستھرا پنجاب، محکمہ تعلیم،زراعت، جنگلات،سول ڈیفنس اور دیگر محکموں کی ٹیمیں انسداد ڈینگی آگاہی مہم کو ضلع بھر میں جاری رکھے ہوئی ہیں۔مری کے مختلف علاقوں میں انڈور اور آوٹ ڈور میں آئی آر ایس اور فوگینگ کی گئی۔تحصیل ہیلتھ انسپکٹر مری/ ڈینگی فوکل پرسن لیگل نے ڈینگی ایس او پیز کی خلاف ورزی پر چار مقدمات درج کیے گیے، تین جگہوں کو سر بمہر کیا گیا۔ 48 گھنٹوں میں 2 ڈینگی کے مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔