ش*کوہلو،محکمہ پی پی ایچ آئی میں بوگس بھرتیوں کا نوٹس لیا جائے، عوامی حلقے

منگل 16 ستمبر 2025 20:45

کوہلو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 ستمبر2025ء)محکمہ پی پی ایچ آئی کوہلو میں بدستور بوگس بھرتیاں جاری، رات گئے ڈی ایس ایم پی پی ایچ آئی کوہلو عمران فیض نے 21 لاکھ روپے کے عیوض تین افراد کے بھرتی آرڈر جاری کردیئے عوامی حلقوں کی جانب سے نواب جنگیز مری، ایف سی کمانڈنٹ، حساس اداروں سے نوٹس لینے و کاروائی کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق گزشتہ ماہ پی پی ایچ آئی کوہلو کی جانب سے خالی آسامیوں پر ٹیسٹ و انٹرویوز کا انعقاد کیا گیا جہاں ناصرف بڑے پیمانے پر بے ضابطگیاں سامنے آئیں بلکہ ڈی ایس ایم کوہلو عمران فیض و دیگر چند سٹاف نے پیسے لیکر ان پڑھ اور جاہل امیدواران کو بھرتی کیامشتہر کردہ آسامیوں پر بندر بانٹ کے بعد گزشتہ ایک ماہ سے بدستور عمران فیض پی پی ایچ آئی کوہلو میں لوگوں سے پیسے لیکر انکے آرڈر جاری کررہا ہے اور ساتھ ہی پیسے لینے والوں کے جعلی دستاویزات بھی اپنی نگرانی میں بنا رہا ہے۔

(جاری ہے)

فی پوسٹ کی بولی تین سے دس لاکھ تک لگائی جارہی ہے۔ رات گئے عمران ڈی ایس ایم نے چھپکے سے تین بندوں کے مزید آرڈر جاری کیئے جنکی تفصیل ذیل ہے۔ مٹھا خان ولد کلاتی بطور ڈرائیورایوب شاہ ولد حکیم شاہ بطور نرسنگ اردلی احمدان ولد فضل خان بطور میڈیکل ٹیکنیشناہلیان کوہلو کی جانب سے ان بے ضابطگیوں پر شدید رنج و تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ عمران فیض بدستور لوگوں سے پیسے لیکر میرٹ کے برعکس رات کے اندھیرے میں لوگوں کو بھرتی کررہا ہے جس سے پڑھے لکھے نوجوانوں کو شدید مایوسی کا سامنا ہے۔

اہلیان کوہلو نے رکن صوبائی اسمبلی نواب جنگیز مری، کمانڈنٹ ایف سی میوند رائفلز، حساس اداروں، سی ای او پی پی ایچ آئی اور سیکرٹری ہیلتھ سے اپیل کی ہے گزشتہ ایک ماہ سے ہونے والے تقرری آرڈرز کی تفتیش کی جائے اور عمران ڈی ایس ایم کوہلو کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے۔اگر عمران ڈی ایس ایم کے خلاف کاروائی عمل میں نہیں لائی گئی تو بہت جلد کوہلو کی عوام، فلاحی تنظیمیں احتجاجی مظاہرہ و ہڑتال کرینگی