فیروزوالہ میں گھر سے خاتون سمیت 2 افراد کی لاشیں برآمد

دونوں کے گلے تیز دھار آلے سے کاٹے گئے، لاشوں پر تیزاب بھی پھینکا گیا

منگل 16 ستمبر 2025 21:10

فیروزوالہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 ستمبر2025ء)کوٹ عبدالمالک میں گھر سے خاتون سمیت دو افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔ریسکیو 1122 عملہ کے مطابق دونوں کے گلے تیز دھار آلے سے کاٹے گئے، لاشوں پر تیزاب بھی پھینکا گیا۔

(جاری ہے)

جاں بحق افراد کی شناخت آسیہ بی بی اور پرویز کے نام سے ہوئی، تیزاب گرنے سے دونوں لاشوں کے چہرے جھلس گئے۔پولیس نے موقع پر پہنچ کر تفتیش شروع کر دی۔پولیس حکام کے مطابق قتل کی وجہ تاحال سامنے نہیں آئی، کارروائی کر رہے ہیں جلد حقائق سامنے آ جائیں گے۔