ساہیوال، ڈاکو طالب علموں، دوکانداروں ودیگر سے نقدی، موٹر سائیکل لوٹ کر فرار

منگل 16 ستمبر 2025 21:10

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 ستمبر2025ء)ڈاکو طالب علموں، دوکانداروں سے دو لاکھ 82 ہزار 200 روپے نقدی ،دو موٹرسائیکل اور پانچ موبائل چھین کر لے گئے ۔دو ڈاکو گرفتار کرلئے۔ڈاکو گن پوائنٹ پر بیرونی ا ڈہ لاریاں بس کے ٹرمینل پر پاک پتن کے سمیع ممتاز اور یونیورسٹی کے طالب علموں جواد ممتاز اور محمد اعظم سے ایک لا کھ 60ہزار روپے نقدی اوردو موبائل ۔

(جاری ہے)

چک 100 ڈبلیو ایم خادم حسین دوکاندار سے موٹر سائیکل نمبر 9043ایس ایل ایم ، دوموبائل محمد سرور اور علی رضا سے 86 ہزار روپے نقدی ۔چک 182نو ایل کے قریب حسنین سے نقدی ،موبائل ڈیڑھ ہزار روپے ۔چک 115بارہ ایل کے قریب حق نواز سے موٹرسائیکل نمبر 9505 ایس ایل کے اور نقدی 34 ہزار 700 روپے چھین کر فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے۔ پولیس غلہ منڈ ی،ہڑپہ، ڈیرہ رحیم اور کسوووال نے سمیع ممتاز، خادم حسین، حسنین اور حق نواز کی مدعیت میں چار مقدمات 382,392ت پ درج کر کے تفتیش شروع کر دی اور پولیس ڈیر ہ رحیم نے محنت کش حسنین کو لوٹنے والے دو ڈاکوؤں کا سراغ لگا کر شہزاد اور اشفاق سیا ل کوگرفتار کر لیا ڈاکوؤں نے کئی وارداتوں کا اعتراف کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :