میر یوسف علی خان قلندرانی کو بازیاب اور سردار علی محمد خان قلندرانی کے خاندان کو تحفظ فراہم کیا جائے،جماعت اسلامی

منگل 16 ستمبر 2025 21:15

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 ستمبر2025ء)جماعت اسلامی کے صوبائی پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ حکومتی اشرافیہ اور انتظامی و حفاظتی اداروں کے کمزور و غلط فیصلوں کے باعث نوجوانوں و رضاکاروں کی اغواء کاری و لاپتہ کئے جانے کے بدترین منظر تخلیق کیا جاتا ہے جس سے معاشرتی و خاندانی نظام افراتفری کا شکار ہو کر رہ گیا ہے جس کی تازہ ترین بدنما مثال میر یوسف علی خان قلندرانی ولد سردار علی محمد خان قلندرانی چیئرمین یونین کونسل توتک خضدار بلوچستان ہے جسے ان کی رہائشگاہ سن سیٹ بلیوورڈ روڈ نیو P&T کالونی عثمان ریزیڈینسی نیئر التمش ڈینٹل ہاسپیٹل کراچی سی18اگست کو رات 1 بجے کے وقت اٹھایا گیا ہے اور ان کے والد سردار علی محمد قلندرانی جنھیں پہلے سے اپنے فرائض و اختیارات کے توازن و اعتدال کے باعث بہت زیادہ اذیت کا شکار بنایا گیا ہے جس میں ان کے تین نوجوان صاحب زادوں کو پہلے سے اغواء نما لاپتہ کاری کا سامنا ہیں اس لئے جماعت اسلامی صوبائی و وفاقی مقتدرہ سے اپیل کرتی ہے کہ وہ ہوش کے ناخن سے کام لے کر نوجوانوں کی زندگیوں کی حفاظت کی ضمانت دی جائے تاکہ معاشرتی و سماجی اطمینان کا راستہ ہموار کیا جائے اور سردار علی محمد خان قلندرانی کے خاندان کو تحفظ فراہم کیا جائے۔