فیصل آباد پولیس کی کارروائی، 98 لاکھ روپے چوری کی واردات میں ملوث ملزمان گرفتار

منگل 16 ستمبر 2025 22:00

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 ستمبر2025ء) فیصل آباد پولیس نے 98 لاکھ روپے مالیت کی چوری کی واردات میں ملوث 4 ملزمان گرفتار کرلئے، ملزمان سے مال مسروقہ برآمد کرلیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق لائل پور ڈویژن پولیس نے کارروائی کرکے تھانہ کوتوالی کے علاقہ جعفری بروسٹ کے قریب دوکان میں نقب زنی کی واردات کرکے 98 لاکھ روپے مالیت کی چوری کرنیوالے ملزمان عمر خلیل، ابرار، معاذ،سفیان کو گرفتار کرلیا۔

ایس پی لائل پور ڈویثرن ملک عابد ظفر نے اپنے دفتر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ نقب زنی کی واردات میں ملوث چار ملزمان گرفتار کرکے 98 لاکھ روپے مالیت کا مال مسروقہ برآمد کرلیا گیا ہے۔تھانہ کوتوالی کے علاقہ جعفری بروسٹ کے قریب دوکان سے نقدی،سونا،سعودی ریال اور لیپ ٹاپ کل مالیتی اٹھانوے لاکھ روپے نقب زنی کی واردات ہوئی ۔

(جاری ہے)

سی پی او فیصل آباد نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے ایس پی لائل پورٹاؤن کی سربراہی میں ٹیم تشکیل دی۔

ٹیم میں ملک شاہد ایس ایچ او کوتوالی نے ملازمان کے ہمراہ چوبیس گھنٹے میں چوری کرنے والے ملزمان کو گرفتارکر لیا۔ملزمان کو ٹیکنیکل وسائل بروئےکار لاتےہوئے گرفتار کیا گیا۔ملزمان سے مال مسروقہ نقدی،سونا، سعودی ریال اور لیپ ٹاپ کل چوری شدہ اٹھانوے لاکھ روپے کی ریکوری کر لی گئی۔ ملزمان کیخلاف درج مقدمہ کے تحت قانونی کارروائی شروع کردی گئی۔ ملزمان سے دیگر وارداتوں بارے تفتیش جاری ہے۔