وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے تحت شروع کیے گئے زرعی گریجویٹس انٹرن شپ پروگرام کا پہلا فیز مکمل

منگل 16 ستمبر 2025 22:00

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 ستمبر2025ء) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے تحت شروع کیے گئے زرعی گریجویٹس انٹرن شپ پروگرام کا پہلا فیز مکمل ہو گیا۔ ایک سالہ اس انٹرن شپ کے دوران گریجویٹس کو ماہانہ 60 ہزار روپے وظیفہ فراہم کیا گیا۔ اختتامی تقریب میں ڈائریکٹر زراعت توسیع راولپنڈی سید شاہد افتخار بخاری نے انٹرنز میں سرٹیفکیٹس تقسیم کیے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کا یہ پروگرام زرعی گریجویٹس کے لیے نہ صرف عملی سیکھنے کا ذریعہ ثابت ہوا بلکہ ان کی مالی معاونت بھی کی گئی جس سے زرعی شعبے کو مزید جدید خطوط پر استوار کرنے میں مدد ملے گی۔ انٹرن شپ مکمل کرنے والے گریجویٹس نے بھی پروگرام کو عملی علم حاصل کرنے کا بہترین موقع قرار دیتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا شکریہ ادا کیا۔ تقریب میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت توسیع چکوال ملک وسیم، اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت توسیع تلہ کنگ ڈاکٹر ضیاء الرحمن اور سینئر ایگریکلچر آفیسر محمد ثاقب بھی موجود تھے۔