وائٹ ہائوس کے لان میں غیر متوقع واقعہ، ٹرمپ نے آسٹریلوی صحافی کو ڈانٹ دیا

بدھ 17 ستمبر 2025 11:05

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 ستمبر2025ء) وائٹ ہائوس کے لان میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ایک آسٹریلوی صحافی کے درمیان غیر متوقع جھڑپ کا منظر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب رپورٹر نے سوال کیا کہ کیا ایک صدر کے لیے اتنی زیادہ تجارتی سرگرمیوں میں ملوث ہونا درست ہی اس پر ٹرمپ نے سخت لہجہ اختیار کرتے ہوئے کہاکہ "میری رائے میں تم اس وقت آسٹریلیا کو شدید نقصان پہنچا رہے ہو۔ تمہارا لیڈر جلد ہی مجھ سے ملاقات کرنے آ رہا ہے اور میں اسے بتاں گا کہ تم نے مجھ سے بدتمیزی سے بات کی ہی"، ان کا اشارہ آسٹریلوی وزیر اعظم انٹنی البانیزے کی جانب تھا۔بعدازاں صحافی نے صدر سے معذرت کرلی، تاہم ٹرمپ نے تیز لہجے میں کہا "چپ رہو"۔