فیصل آباد پولیس نے ڈکیت گینگ کو سرغنہ سمیت گرفتار کرلیا

بدھ 17 ستمبر 2025 11:45

مکوآنہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 ستمبر2025ء) فیصل آباد پولیس نے ڈکیت گینگ کو سرغنہ سمیت گرفتار کرلیا۔تفصیلات کے مطابق تھانہ جھنگ بازار پولیس نے کارروائی کرکے ڈکیت گینگ کا سرغنہ محمد وقاص ساتھی غلام رسول سمیت گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

حکام نے بتایا کہ ایس ایچ او تھانہ جھنگ بازار انسپکٹر سید عتیق الرحمن نے اے ایس آئی کاشف علی کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے 2 رکنی ڈکیت گینگ کو گرفتار کیا۔

گرفتار گینگ نے 16وارداتوں کا انکشاف کیا ہے جبکہ مزید تفتیش کی جارہی ہے۔گرفتار گینگ کے قبضہ سے پانچ موٹر سائیکل،دو رکشے، دو عدد موبائل فون، ایک تولہ سونا نقدی پانچ لاکھ،کل مالیت تقریبا 12 لاکھ روپے برآمدگی کرلی گئی۔ ملزمان کیخلاف درج مقدمات کے تحت قانونی کارروائی شروع کردی گئی ہے۔