Live Updates

میلسی دریائے ستلج میں ہیڈ سائفن کے مقام پر پانی کی سطح میں بتدریج کمی

بدھ 17 ستمبر 2025 12:13

میلسی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 ستمبر2025ء) میلسی ہیڈ سائفن پر پانی کی سطح میں بتدریج کمی جاری ہے اور اس وقت 59 ہزار 153 کیوسک پانی گزر رہا ہے۔ سیلاب سے میلسی کے 41 موضع جات متاثر ہیں جن میں شدید متاثرہ علاقوں میں کالیا شاہ، کرم پور، گوانس، مراد پور، جھوک جندو، جھوک سٹھو، جھوک فاضل، ننگانہ، فضلو کوکارہ اور بھنڈہ پچار شامل ہیں۔

(جاری ہے)

سیلاب کے باعث 18 ہزار 937 افراد متاثر جبکہ 23 ہزار 183 ایکڑ پر کھڑی فصلیں اور سبز چارہ تباہ ہو گیا۔ ریسکیو 1122، پولیس اور سول ڈیفنس کی ٹیمیں متاثرہ علاقوں میں دن رات امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔ضلعی انتظامیہ کی جانب سے 8 ریلیف کیمپ اور 5 خیمہ بستیاں قائم کی گئی ہیں جہاں متاثرہ افراد کو علاج معالجہ اور جانوروں کیلئے مفت ادویات فراہم کی جا رہی ہیں۔ انتظامیہ کے مطابق جانوروں کیلئے روزانہ 100 ٹن سے زائد سبز چارہ بھی فراہم کیا جا رہا ہے اور متاثرین کی بحالی تک امدادی سرگرمیاں جاری رہیں گی۔\378
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :