ممتازعالم روحانی پیشوا استاذالعلمامولانا شمس الحق بندیالوی انتقال کر گئے

بدھ 17 ستمبر 2025 12:42

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 ستمبر2025ء)جمعیت اشاعت التوحید والسنہ پنجاب کے نائب امیر علامہ محمد عطااللہ بندیالوی،مولانا ضیا الحق بندیالوی،پروفیسرمولانا فضل الحق بندیالوی،مولانا قاری عصمت اللہ صاحب کے بھائی،مولانا عمر فاروق خطیب جامع مسجد حنفیہ بلاک 18 اور ڈاکٹر ابوبکر عتیق کے والد ممتاز عالم روحانی پیشوا استاذالعلمامولانا شمس الحق بندیالوی انتقال کر گئے۔

(جاری ہے)

جن کو نماز جنازہ ادا کر کے بڑے قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا جن کی وفات پر اہل علم کی فضا سوگوار رہی اور ان کی دینی و دنیاوی خدمات پر انہیں زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کرنے کے لیے ڈویژن بھر کے علما کارکنان معززین اور ہر طبقہ کیافراد نے شرکت کی اور دعائے مغفرت کرتے ہوئے پسماندگان سے اظہار تعزیت کیا۔