نو مئی میں سزا یافتہ احمد خان بھچر،محمد احمدچٹھہ کی نااہلی کیخلاف انٹرا کورٹ اپیلوں پر فیصلہ جاری

بدھ 17 ستمبر 2025 12:50

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 ستمبر2025ء)لاہور ہائیکورٹ نے نو مئی میں سزا یافتہ احمد خان بھچراورمحمد احمدچٹھہ کی نااہلی کے خلاف انٹرا کورٹ اپیلوں پر فیصلہ جاری کردیا،اپیلوں پر وفاقی حکومت اور الیکشن کمیشن سے 3 روز میں جواب طلب کرلیاگیا۔

(جاری ہے)

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس احمد ندیم ارشد اور جسٹس وقار حیدر اعوان پر مشتمل دو رکنی بنچ نے سابق رکن پنجاب اسمبلی احمد خان بھچر اور سابق رکن قومی اسمبلی محمد احمد چٹھہ کی انٹرا کورٹ اپیلوں کی سماعت کا تحریری فیصلہ جاری کیا۔

عدالت نے اپنے فیصلے میں قرار دیا کہ بادی النظر میں فریقین کو سننا ضروری ہے اسی لیے نوٹس جاری کیے جا رہے ہیں۔ اپیل کنندگان نے اپنی درخواست میں موقف اپنایا کہ الیکشن کمیشن درخواست گزاروں کو ان کا موقف سنے بغیر نااہل کرنے کا قانونی اختیار نہیں رکھتا۔ اپیل میں استدعا کی گئی کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری نااہلی کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دیا جائے۔