سرگودھا پولیس نے اپنوں کو اپنوں سے ملانے کی مہم میں ڈیڑھ سال سے لاپتہ بچے کو ڈھونڈ کر ورثا سے ملوا دیا

بدھ 17 ستمبر 2025 14:02

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 ستمبر2025ء)سرگودھا پولیس نے اپنوں کو اپنوں سے ملانے کی مہم میں ڈیڑھ سال سے لاپتہ بچے کو ڈھونڈ کر ورثا سے ملوا دیا۔

(جاری ہے)

زرائع کے مطابق سرگودھا کے قصبہ سلانوالی میں ڈیڑھ ماہ قبل دس سالہ بچہ شام حیدر گھر سے نکلا اور لاپتہ ہو گیا ہے جس کی عدم تلاش پر تھانہ سلانوالی پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کر کے فوری طور پر ٹیمیں تشکیل دیں اور اسے مغوی بچے کی تلاش کا ٹاسک دے دیا جس نے اپنی مسلسل جدوجہد سے مغوی بچے کو ڈیڑھ ماہ بعد ڈھونڈ کر ورثا سے ملوا دیا جنہوں نے بچے کے بحفاظت مل جانے پر پولیس کا شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ عنوان :