لاہور پولیس کا کرائم پریڈکشن کے لیے جدید اے آئی سسٹم کا آغاز

بدھ 17 ستمبر 2025 14:43

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 ستمبر2025ء) لاہور پولیس نے جرائم کی پیش گوئی اور موثر کارروائی کے لیے جدید آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی)سسٹم استعمال کرنا شروع کر دیا ۔ پنجاب سیف سٹی اتھارٹی نے اس سلسلے میں ’’پنجاب ایمرجنسی اے آئی‘‘سافٹ ویئر لانچ کیا ہے۔

(جاری ہے)

یہ سافٹ ویئر پولیس کو بروقت بتائے گا کہ کہاں ڈکیتی یا چوری کا خدشہ ہے اور حادثات یا کرائم ہاٹ اسپٹس کی نشاندہی بھی کرے گا۔ اس سسٹم کے ذریعے پٹرولنگ پلان کو مزید موثر بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کے مطابق جدید اے آئی سسٹم اسمارٹ پولیسنگ اور سمارٹ پٹرولنگ میں معاون ثابت ہوگا، جس سے لاہور پولیس کی ورکنگ میں جدت آئے گی۔

متعلقہ عنوان :