Live Updates

ڈاکٹرز، پیرا میڈیکل اسٹاف پر مشتمل 3 ٹیمیں متاثرین سیلاب کو بہترین طبی سہولیات فراہم کر رہی ہیں،پرنسپل شیخ زید میڈیکل کالج

بدھ 17 ستمبر 2025 15:15

رحیم یارخان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 ستمبر2025ء) شیخ زید میڈیکل کالج و ہسپتال رحیم یار خان پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر محمد سلیم کی سربراہی میں سیلاب متاثرین کو طبی امداد فراہم کرنے کے لئے تین ٹیمیں تشکیل دی گئی جس میں سے ایک ٹیم دولت پور رحیم یار خان دوسری دو ٹیمیں لیاقت پور منچن بند کے ساتھ نور پور اور ڈیرہ فریدی روانہ کی گئیں۔

ٹیموں میں پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر محمد سلیم اور ایڈیشنل میڈیکل سپرنٹینڈنٹ ڈاکٹر عمران بشیر و دیگر 30 سٹاف ممبرز جس میں ڈاکٹرز، پیرامیڈیکس بھی شامل تھے۔ شیخ زید میڈیکل کالج و ہسپتال کی ٹیموں نے کیمپوں میں سیلاب متعلقہ صورتحال کا جائزہ لیا، وہاں پر متاثرین کا طبی معائنہ کیا انہیں مفت ادویات فراہم کیں۔ اس موقع پر پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر محمد سلیم نے کہا شیخ زید میڈیکل کالج و ہسپتال رحیم یار خان میں ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کے لئے شیخ زید ہسپتال کے ڈاکٹرز و سٹوڈنٹس اور پیرا میڈیکل سٹاف سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے کام کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

شیخ زید میڈیکل کالج و ہسپتال رحیم یار خان کی ٹیمیں سیلاب کے پیش نظر ہر ممکنہ صورت حال سے نمٹنے کےلئے اور سیلاب متاثرین کو طبی امداد فراہم کر رہی ہیں۔ پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر محمد سلیم نے منچن بند پر ڈیرہ فریدی کے مقام پر جہاں 300 سے زائد خیموں میں 3000 کے قریب سیلاب متاثرین آباد ہیں انہیں طبی امداد مہیا کی۔ پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر محمد سلیم نے سیلاب متاثرین مریضوں کی دیکھ بھال کی جن میں بچے بوڑھے اور نوجوان بھی شامل تھے۔\378
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :