مبینہ پولیس مقابلے کے دوران لیاری گینگ وار نعیم ڈاڈا گروپ کے کارندے گرفتار

بدھ 17 ستمبر 2025 15:39

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 ستمبر2025ء) پاک کالونی کے ایم سی کٹ کے قریب مبینہ پولیس مقابلے کے دوران لیاری گینگ وار نعیم ڈاڈا گروپ کے ایک زخمی سمیت 2کارندوں کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 2 غیرقانونی پستول بمعہ رائونڈز اور ایک موٹر سائیکل برآمدکرلی۔

(جاری ہے)

بدھ کو ایس ایس پی کیماڑی کے مطابق گرفتار ملزمان میں مدثر عرف ساوا (زخمی)اورشاہزیب عرف شاہوشامل ہیں۔گرفتارملزمان منشیات فروشی، اسٹریٹ کرائم و موٹر سائیکل لفٹنگ کی وارداتوں میں بھی ملوث تھے۔پاک کالونی پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش کا آغازکردیاہے۔

متعلقہ عنوان :