انٹیگریٹڈ پولیس خدمت کا مرکز کا قیام چونیاں کی عوام کیلئے پنجاب پولیس کا شاہکار اور سنگ میل ثابت ہوگا،آرپی اوشیخوپورہ

بدھ 17 ستمبر 2025 15:40

قصور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 ستمبر2025ء) پنجاب کے سب سے بڑے انٹیگریٹڈ پولیس خدمت کا افتتاح کردیاگیا۔ آرپی اوشیخوپورہ ریجن اطہراسماعیل اور ڈی پی اوقصورمحمدعیسیٰ خاں نے چونیاں میں پنجاب کے سب سے بڑے اسٹیٹ آف دی آرٹ انٹیگریٹڈ پولیس خدمت مرکز کا افتتاح کردیا۔

(جاری ہے)

ایک ہی چھت تلے شہریوں کو کریکٹر سرٹیفکیٹ‘ گمشدگی رپٹ اورلائسنس سمیت 14سہولیات فراہم کی جائیں گی،خدمت مرکزمیں میثاق سنٹر‘تحفظ مرکز‘ڈرائیونگ لائسنس سنٹر کیساتھ ساتھ لائبریری اور کیفے ٹیریا بھی بنایاگیاہے۔

اس موقع پرآرپی او شیخوپورہ ریجن اطہراسماعیل نے بتایا کہ انٹیگریٹڈ پولیس خدمت کا مرکز کا قیام چونیاں کی عوام کیلئے پنجاب پولیس کا شاہکار اور سنگ میل ثابت ہوگا‘1863ء کے بعد تھانہ سٹی چونیاں کے آثار قدیمہ عمارت کو اسی حالت میں مہارت کے ساتھ رینوویٹ کیاگیا‘چونیاں کی عوام کا آثارقدیمہ کو محفوظ بناتے ہوئے سٹیٹ آف دی آرٹ خدمت مرکز کے قیام پر پنجاب پولیس کو خراج تحسین کیا۔\378

متعلقہ عنوان :