اٹک، ڈھیری لگال ڈیم کے قریب چشمہ میں طالبعلم نہاتے ہوئے ڈوب گیا

بدھ 17 ستمبر 2025 15:40

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 ستمبر2025ء) اٹک کے علاقہ ڈھیری لگال ڈیم کے قریب چشمہ میں طالبعلم نہاتے ہوئے ڈوب گیا۔ ریسکیوذرائع کے مطابق اٹک کے علاقے ڈھیری لگال ڈیم کے قریب چشمہ میں نویں کلاس کا طالب علم ڈھوک فتح کا رہائشی 15 سالہ حیدر کمال ولد محمد احمد نہاتے ہوئے ڈوب گیا ۔

(جاری ہے)

اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی غوطہ خور ٹیم موقع پر پہنچی اور ایک گھنٹے کے ریسکیو آپریشن کے بعد لاش نکال کر لواحقین کے حوالے کر دی۔\378

متعلقہ عنوان :