Live Updates

چیئرمین این ایچ اے کاجلالپور پیر والہ میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ ، اقدامات کا جائزہ لیا

بدھ 17 ستمبر 2025 17:28

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 ستمبر2025ء) چیئرمین این ایچ اے صاحب زادہ شہریار سلطان اورجنرل منیجر کاشف نواز نے جلالپور پیر والہ میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا۔ اس موقع پر کمشنر ملتان عامر کریم خان بھی ہمراہ تھے جنہوں نے فلڈ پروٹیکشن کے لئے جاری اقدامات کا جائزہ لیا۔ دو رے کے دوران ضلعی انتظامیہ نے موٹروے کے حساس مقامات پر حفاظتی اقدامات کا جائزہ لیا اور ہنگامی بنیادوں پرحفاظتی پشتوں کو مزید مضبوط بنانے کی ہدایات جاری کیں۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر ملتان وسیم حامد سندھو نے چیئرمین این ایچ اے کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ سیلابی ریلوں کے دباؤ کو کم کرنے کے لئے ہیوی مشینری کا استعمال اور امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ موٹر وے کی حفاظت کو اولین ترجیح دی جا رہی ہے تاکہ ٹریفک کا نظام متاثر نہ ہو اور شہریوں کو محفوظ سفری سہولت فراہم رہے۔ انتظامیہ اور این ایچ اے حکام نے اس عزم کا اظہار کیا کہ تمام دستیاب وسائل بروئے کارلاتے ہوئے موٹر وے کو ہر ممکن تحفظ فراہم کیا جائے گا اور عوام کے جان و مال کی حفاظت کے لئے کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی۔
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :