مظفرگڑھ،دو تیزرفتار موٹرسائیکلوں میں تصادم،ایک نوجوان جاں بحق ،دو زخمی

بدھ 17 ستمبر 2025 17:00

مظفرگڑھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 ستمبر2025ء) لیہ کے علاقے کوٹ سلطان میں ٹریفک حادثے میں ایک نوجوان جاں بحق،2 زخمی ہو گئے۔دنبہ بند کے مقام پر دو موٹرسائیکلوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 20 سالہ موٹر سائیکل سوار نوجوان سیف اللہ ولد اللہ دتہ موقع پر جاں بحق ہو گیاجبکہ 2 نوجوان شدید زخمی ہو گئے جن میں سےایک نوجوان کو ریسکیو 1122 ٹیم نے تشویش ناک حالت کے پیش نظر ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال لیہ منتقل کر دیا ہے اور دوسرے زخمی نوجوان کوتحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال کوٹ سلطان منتقل کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

پولیس تھانہ کوٹ سلطان نے موقع پر پہنچ کر ضابطے کی کاروائی شروع کر دی ہے،عینی شاہدین کے مطابق حادثہ موٹرسائیکلوں کی تیزرفتاری اور لاپرواہی کے باعث پیش آیا ہے۔\378