سپریم کورٹ ، عمر قید کی سزا کے خلاف ملزم محمد امتیاز کی اپیل پر فیصلہ محفوظ

بدھ 17 ستمبر 2025 17:29

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 ستمبر2025ء) سپریم کورٹ نے عمر قید کی سزا کے خلاف ملزم محمد امتیاز کی اپیل پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔سپریم کورٹ میں جسٹس ہاشم کاکڑ کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے ملزم محمد امتیاز کی عمر قید کے خلاف اپیل پر بدھ کو سماعت کی جس میں وکیل درخواست گزار نے مؤقف اپنایا کہ طبی رپورٹ اور گواہ کے بیان میں تضاد موجود ہے۔

(جاری ہے)

طبی رپورٹ کے مطابق مدعی کو تین فٹ کے فاصلے سے گولی لگی جبکہ گواہ کے بیان کے مطابق فائرنگ 40 فٹ کے فاصلے سے کی گئی۔ عدالت نے استفسار کیا کہ واقعہ کب کا ہے اور ملزم کہاں ہے، جس پر بتایا گیا کہ واقعہ 2006 کا ہے اور محمد امتیاز 2012 سے حراست میں ہے تاہم وہ 6 سال تک مفرور رہا۔ جسٹس علی باقر نے ریمارکس دیئے کہ ملزم کو جائے وقوعہ کے نقشے کی بنیاد پر سزا ہوئی ہے جبکہ جسٹس ہاشم کاکڑ نے کہا کہ ایسا کوئی فیصلہ موجود نہیں جس میں صرف جائے وقوعہ کی بنیاد پر بریت دی گئی ہو۔ عدالت نے وکیل کو عدالتی فیصلے جمع کرانے کے لئے ایک ہفتے کی مہلت دیتے ہوئے اپیل پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔