شہر میں مختلف واقعات میں پانچ افراد جان کی بازی ہار گئے

رکشہ ڈرائیور حرکت قلب بند ہونے کے باعث خالق حقیقی سے جا ملا

بدھ 17 ستمبر 2025 23:25

شہر میں مختلف واقعات میں پانچ افراد جان کی بازی ہار گئے
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 ستمبر2025ء) شہر میں مختلف واقعات میں پانچ افراد جان کی بازی ہار گئے۔ڈیفنس روڈ ویلنشیا ٹان گیٹ نمبر 8کے قریب سے رکشہ ڈرائیور کی لاش برآمد ہوئی ہے ،35سالہ عرفان حرکت قلب بند ہونے کے باعث خالق حقیقی سے جا ملا، داتا دربار کے علاقہ گامے شاہ کے قریب سے نامعلوم شخص فٹ پاتھ کنارے مردہ حالت میں ملا،ہیر گائوں 55سالہ نامعلوم شخص نشے کی زیادتی کے باعث جاں بحق ہوا،گلبرگ کے علاقہ کبوتر پورہ قبرستان سے 40سالہ نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہوئی ،شمالی چھائونی پی ایف کالونی کے قریب 50سالہ شخص کی لاش برآمد ہوئی ۔

(جاری ہے)

پولیس کی ضروری کارروائی کے بعد لاشیںایدھی ایمبولنس کے ذریعے مردہ خانے منتقل کر دی گئیں۔