سی سی ڈی ٹیم اور ڈاکووں کے درمیان مبینہ مقابلہ میں ایک ڈاکو ہلاک دو ساتھی فرار

بدھ 17 ستمبر 2025 23:23

چنیوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 ستمبر2025ء) سی سی ڈی ٹیم اور ڈاکووں کے درمیان مبینہ مقابلہ میں ایک ڈاکو ہلاک دو ساتھی فرار ہو گئے۔ ہلاک ڈاکو کی شناخت ممتاز عرف گونگا کے نام سے ہوئی جو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوا ۔

(جاری ہے)

سی سی ڈی ذرائع کے مطابق اے ایس آئی اعجاز اصغر کی ٹیم اور ڈاکووں کا چیمہ والی پل پر سامنا ہوا سی سی ڈی ٹیم نے موٹر سائیکل سواروں کو رکنے کا اشارہ کیا تو موٹرسائیکل سواروں نے سی سی ڈی ٹیم پر فائرنگ کر دی اور قریبی باغ میں داخل ہو گئے سی سی ڈی ٹیم نے جوابی فائرنگ کی فائرنگ رکنے پر سرچ آپریشن کے دوران ایک ڈاکو کی لاش ملی جبکہ اس کے دیگر دو ساتھی موقع سے فرار ہو گئے تھے ہلاک ڈاکو کی شناخت ممتاز عرف گونگا کے نام سے ہوئی جو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوا ممتاز عرف گونگا ریکارڈ یافتہ اور ڈکیتی۔

چوری کے 29 مقدمات میں مطلوب تھا۔ ہلاک ملزم کے قبضہ سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ریسکیو 1122 نے موقع پر پہنچ کر ہلاک ڈاکو کی ڈیڈ باڈی ٹی ایچ کیو ہسپتال لالیاں منتقل کیا۔\378