سوئی اور ڈیرہ بگٹی کے عوام ڈیتھ اسکوڈ کے رحم و کرم پر ہیں، جے ڈبلیو پی

جعلی مینڈیٹ والی حکومت نے بلوچستان کو آگ و خون میں دھکیل دیا، بیان

بدھ 17 ستمبر 2025 22:42

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 ستمبر2025ء) جمہوری وطن پارٹی نے الزام لگایا ہے کہ سوئی اور ڈیرہ بگٹی کے عوام کو ڈیتھ اسکوڈ کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

پارٹی کے مطابق عوامی مینڈیٹ چوری کر کے مسلط کردہ حکومت نے پورے بلوچستان کو آگ و خون میں دھکیل دیا ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ نواب اکبر خان بگٹی کے دور میں قائم امن اور خوشحالی کو ختم کر کے علاقے کو دوبارہ تباہی کی طرف لے جایا جا رہا ہے۔ جے ڈبلیو پی نے اعلان کیا کہ عوام اپنے حقِ حاکمیت اور پرامن مستقبل کے لئے ہر قربانی دینے کو تیار ہیں۔

متعلقہ عنوان :