بلوچستان گرینڈ الائنس کا اہم اعلامیہ، جدوجہد تیز کرنے کا اعلان

بدھ 17 ستمبر 2025 22:42

ڑوب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 ستمبر2025ء) بلوچستان گرینڈ الائنس نے اعلان کیا ہے کہ وہ نجکاری سمیت دیگر اہم مسائل پر جدوجہد تیز کرے گا۔

(جاری ہے)

جی ٹی اے کے مشترکہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ چار ماہ کی خاموشی تشویشناک ہے اور اگر مزید ایک سال حکومت کو کھلی چھوٹ دی گئی تو حالات کنٹرول سے باہر ہو جائیں گے۔ رہنماؤں نے کہا کہ نجکاری اور کنٹریکٹ پالیسی ملازمین کے مسائل کی جڑ ہیں، اس لئے فوری حکمت عملی ترتیب دینا ضروری ہے۔

متعلقہ عنوان :