ملتان پولیس کی کارروائی، موبائل چوری کی وارداتوں میں مطلوب ملزم گرفتار

بدھ 17 ستمبر 2025 21:54

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 ستمبر2025ء) ملتان تھانہ کینٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے موبائل چوری کی وارداتوں میں مطلوب ایک ملزم کو گرفتار کر کے لاکھوں روپے مالیت کے موبائل فون برآمد کر لیے۔

(جاری ہے)

ترجمان پولیس کے مطابق بدھ کے روز تھانہ کینٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے نشتر ہسپتال میں مریضوں کے علاج کے لیے آئے شہریوں کے موبائل فونز کی چوری میں مطلوب ملزم محمد عمران سکنہ فاروق پورہ شجاع آباد کو گرفتار کرکے لاکھوں روپے مالیت کے پانچ عدد موبائل فونز برآمد کئے۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزیدتفتیش کی جارہی ہے ۔