ملتان سے اغواہونے والا11سالہ بچہ بازیاب، ملزم گرفتار

بدھ 17 ستمبر 2025 20:58

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 ستمبر2025ء) ملتان پولیس نے بدھلہ سنت سے اغواہونے والے11 سالہ بچے کو بازیاب کراکر ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا۔ ترجمان پولیس کے مطابق بچے کو 14 ستمبر 2025ءکی صبح گھر سے کھیلنے کےدوران بچے کے والدین نے تھانہ بدھلہ سنت پولیس کو اطلاع دی۔

(جاری ہے)

جس پرکاشف پولیس ٹیم نے مؤثر حکمت عملی اپناتے ہوئے 16 ستمبر 2025ءکو کارروائی کی اور بچے کو بحفاظت بازیاب کرا کے اغواءمیں ملوث مرکزی ملزم کو گرفتار کر کے بچے کو والدین کے حوالے کر دیا ۔پولیس تھانہ بدھلہ سنت نے وقوعہ کامقدمہ درج کر کے ملزم کے خلاف قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔ بچے کے والدین اور اہل علاقہ نے پولیس کی بروقت کارروائی پر شکریہ ادا کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :