شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے ،سی پی او ملتان

بدھ 17 ستمبر 2025 20:58

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 ستمبر2025ء) سٹی پولیس آفیسر ملتان صادق علی ڈوگرنے افسران واہلکاروں کوشہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنانے اورپولیسنگ کے تمام پہلوئوں میں بہتری لانے کی ہدایت کردی ۔ترجمان پولیس کے مطابق بدھ کے روز یہاں سی پی او کمپلیکس میں صادق علی ڈوگرکی زیرصدارت کی پرفارمنس انڈیکیٹرز (KPIs) سے متعلق ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔

جس میں ایس ایس پی آپریشنز احمد زنیر چیمہ ایس ایس پی انویسٹیگشن حیدر علی ،ایس پی کینٹ ڈویژن کائنات اظہر، ایس ڈی پی اوز مظفرآباد، گلگشت ،صدراورشجاع آبادسمیت ایس ایچ اوز تھانہ کینٹ، چہلیک، جلیل آباد، مظفرآباد، قطب پور، ممتاز آباد، شاہ شمش، گلگشت، بی زیڈ، کوتوالی، صدر، الپہ، قادر پور راں ، بوہڑ گیٹ، کپ، نیو ملتان، مخدوم رشید، سٹی شجاع آباد، صدر شجاع آباد، راجہ رام نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ملتان پولیس کی مجموعی کارکردگی ،جرائم کی روک تھام، عوامی شکایات کے ازالے اور امن و امان کی صورتحال کاتفصیلی جائزہ لیاگیا۔اس دوران بروقت چالان عدالت میں جمع کرانے و دیگر قانونی امور کو احسن طریقے سے انجام دینے سے متعلق موضوعات بھی زیر بحث آئے۔سی پی اوملتان نے تمام افسران کو ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے اور پولیسنگ کے تمام پہلوئوں میں بہتری لائی جائے۔