ملتان ،منشیات فروش گرفتار،دو کلوگرام سے زائد چرس برآمد

بدھ 17 ستمبر 2025 20:58

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 ستمبر2025ء) ملتان پولیس نےمنشیات فروشوں کو گرفتارکرکے دو کلو گرام سے زائد چرس برآمدکرلی۔ترجمان پولیس کے مطابق بدھ کے روزایس ایچ او تھانہ قادرپوراں محمد علی یزدانی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ منشیات فروش ملزم فضل عباس کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے ایک کلو گرام سے زائد چرس کی برآمدگی کی۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں تھانہ بہائوالدین زکریا پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش ملزم اشتیاق حسین ولدخادم حسین کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے ایک کلو گرام سے زائد چرس کی برآمدگی کی ۔گرفتار ملزما ن کے خلاف متعلقہ تھانہ جات میں مقدمات درج کرکے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔

متعلقہ عنوان :