Live Updates

خیبرپختونخوا حکومت نے متاثرین کی مدد کے لیے کافی رقم ادا کر دی ہے ، مشیر خزانہ مزمل اسلم

بدھ 17 ستمبر 2025 20:58

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 ستمبر2025ء) خیبرپختونخوا کے مشیر خزانہ مزمل اسلم نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا میں سیلاب شہدا کے لیے 20 لاکھ روپے کا پیکج دیا گیا ہے جبکہ سیلاب متاثرین میں زخمی افراد کے لیے 5 لاکھ روپے کا پیکج مختص کیا گیا ہے ایک بیان میں مشیر خزانہ نے بتایا کہ راشن کی فراہمی کے سلسلے میں بھی خیبرپختونخوا حکومت نے ہر گھرانے کو 15 ہزار روپے فراہم کیے ہیں، مزمل اسلم نے مزید بتایا کہ مکمل تباہ شدہ گھروں کے لیے دونوں صوبوں نے 10 لاکھ روپے کا پیکج رکھا ہے تاہم جزوی تباہ شدہ گھروں کے لیے خیبرپختونخوا حکومت نے 3 لاکھ روپے رکھے ہیں سیلاب متاثرہ دکانوں کا معاوضہ خیبرپختونخوا حکومت 5 لاکھ روپے دے رہی ہے اس کے علاوہ، ریت بھرے گھروں کے لیے خیبرپختونخوا حکومت 1 لاکھ روپے کا معاوضہ دے رہی ہے، مزمل اسلم نے کہا کہ سیلاب سے ہلاک ہونے والے مویشیوں کے معاوضے کے لیے بھی کابینہ سے جلد منظوری متوقع ہے۔

(جاری ہے)

خیبرپختونخوا حکومت سیلاب سے تباہ شدہ فصلوں کے لیے زرعی پیکج بھی متوقع ہے۔ انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا حکومت نے متاثرین کی مدد کے لیے کافی رقم ادا کر دی ہے۔
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات