صوابی، اراضیات تنازعہ پر موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ ،31سالہ شخص جاں بحق

بدھ 17 ستمبر 2025 19:17

صوابی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 ستمبر2025ء)صوابی کے تھانہ یارحسین کی حدود میں واقع علاقہ سرد چینہ میں اراضیات کی تنازعہ پر موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے 31سالہ شخص جاں بحق ہو گیا ، پولیس تھانہ یارحسین کی رپورٹ کے مطابق بلال خان ولد شاہد محمد خان سکنہ سرد چینہ محلہ نوار خیل نے ایف آئی آر درج کراتے ہوئے بتایا کہ وہ گزشتہ رات جائے وقوعہ بلڑ لار کے مقام سے کچھ چند قدم کے فاصلے پر اپنے بہنوئی فرزند علی کے ہمراہ جانب غرب کھڑے گپ شپ میں جبکہ ان کا بھائی محمد مراد خان جائے وقوعہ پر اپنے موبائل فون پر باتیں کرنے میں مصروف تھے کہ اس دوران ایک موٹر سائیکل پر سوار مجاہد ولد عرش اللہ سکنہ سرد چینہ ایوب خان کلے اور ابوبکر ولد حیدر خان سکنہ سرد چینہ دربو بابا جو اسلحہ آتشین سے مسلح تھے نے آکر فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجے میں ان کا بھائی محمد مراد خان گولی لگنے سے موقع پر جاں بحق ہو گئے ، اور ملزمان فرار ہوگئے ، رپورٹ میں وجہ عناد ملزمان کے ساتھ تنازعہ اراضیات بیان کی گئی ہے ۔