صوابی ،اراضی خرید وفروخت تنازعہ پر چچوں کی فائرنگ سے نوجوان بھتیجا جاں بحق

بدھ 17 ستمبر 2025 19:19

صوابی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 ستمبر2025ء)صوابی کے تھانہ پرمولی کی حدود میں اراضی کی خرید وفروخت کے تنازعہ پر چچوں کی فائرنگ سے نوجوان بھتیجا گولی لگنے سے موقع پر جاں بحق ہو گیا ، پولیس تھانہ پرمولی کی رپورٹ کے مطابق بخت نوید سکنہ نارنجی نے ایف آئی آر درج کراتے ہوئے بتایا کہ بدھ کی صبح ان کا 19 سالہ بھانجا جواد علی کا اپنے گھر کے قریب چچاں زرنبی خان عرف گلئے ، میاز علی خان اور راز علی خان کے درمیان اراضی کی خرید وفروخت پر تکرار شروع ہوئی ۔

(جاری ہے)

اس دوران تینوں چچاں نے اپنے اپنے اسلحہ آتشین سے فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجے میں ان کا بھانجا جواد علی موقع پر جاں بحق ہو گئے ، وجہ عناد تنازعہ اراضی بیان کی گئی ہے ، ملزمان جائے وقوعہ سے فرار ہوگئے ۔