لاہور ، سپیشل آپریشن کے دوران 44اشتہاریوں سمیت 431ملزم گرفتار

بدھ 17 ستمبر 2025 19:25

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 ستمبر2025ء) لاہورمیں اشتہاریوں،عادی ملزموں و عدالتی مفروروں کے خلاف سپیشل آپریشن جاری ہے ۔72 گھنٹے میں سٹریٹ کریمنلز، ڈاکوئوں، اشتہاریوں، عدالتی مفروروں کے خلاف کارروائیاں کی جارہی ہیں ، ایس پی ڈولفن ارسلان زاہد کا کہنا ہے کہ 44اشتہاریوں سمیت مختلف مقدمات میں مطلوب 431 ملزمان گرفتار ہوئے ۔

(جاری ہے)

گرفتارملزموں پرسنگین جرائم کے متعدد مقدمات درج ہیں ،ڈولفن سکواڈ نے 193 ریکارڈ یافتہ، 108 عادی مجرموں کوحراست میں لیا۔مختلف زیر سماعت مقدمات میں 84 عدالتی مفرور بھی گرفتار کئے گئے، سٹریٹ کریمنلز ومتفرق جرائم کے 2 ملزموں کو حراست میں لیا۔ڈولفن سکواڈ نے گرفتار ملزموں کو کارروائی کے لئے متعلقہ تھانوں کے حوالے کردیا، شہرمیں امن وامان کے قیام کویقینی بنانے کے لئے ہمہ وقت الرٹ ہیں۔

متعلقہ عنوان :