سی سی ڈی کے مبینہ پولیس مقابلے جاری، 3ملزم ہلاک،5فرار ہونے میں کامیاب

بدھ 17 ستمبر 2025 19:25

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 ستمبر2025ء) کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کے مبینہ پولیس مقابلوں میں 3 ملزم ہلاک اور 5فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ۔

(جاری ہے)

سی سی ڈی کا کہنا ہے کہ کاہنہ، جھیڈو پلی کے قریب مقابلے میں 2ملزم ہلاک ہوئے،رکنے کا اشارہ کیا تو ملزموں نے فائرنگ کردی،کراس فائرنگ میں مارے گئے۔گوالمنڈی کے قریب پولیس مقابلے میں ایک ملزم ہلاک ہوا، شناخت علی رضا کے نام سے ہوئی۔پولیس نے ہلاک ملزموں کی لاشیں پوسٹمارٹم کے لئے منتقل کر کے فرار ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔

متعلقہ عنوان :