کوئٹہ میں قیادت کے موضوع پر جامع اور موثر تربیت کے حوالے سے تربیتی سیشنز

بدھ 17 ستمبر 2025 19:40

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 ستمبر2025ء) محکمہ امورِ نوجوانان حکومت بلوچستان کے زیر اہتمام جاری لیڈرشپ ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول سیٹلائٹ ٹائون کوئٹہ میں دو کامیاب تربیتی سیشنز منعقد ہوئے، جن میں 275 سے زائد طالبات نے بھرپور شرکت کی۔ان سیشنز میں ٹرینر نے قیادت کے موضوع پر جامع اور موثر تربیت فراہم کی۔

پروگرام کا مقصد طالبات میں قائدانہ صلاحیت، خود اعتمادی، موثر ابلاغ، فیصلہ سازی اور مثبت رویوں کو فروغ دینا تھا۔ مختلف سرگرمیوں اور ویڈیو پریزنٹیشنز کے ذریعے طالبات کو یہ سکھایا گیا کہ ایک سچا لیڈر کس طرح دوسروں کی رہنمائی کرتا ہے اور معاشرے میں مثبت تبدیلی کا باعث بنتا ہے۔سیشنز کے دوران طالبات نے قائدانہ کردار، سماجی ذمہ داری اور عملی زندگی میں اعتماد کے ساتھ فیصلے کرنے جیسے اہم پہلوئوں پر عملی طور پر سیکھا، جبکہ گروپ ایکٹیویٹیز اور ویڈیوز نے تربیتی عمل کو مزید دلچسپ اور موثر بنا دیا۔

(جاری ہے)

اساتذہ نے پروگرام کو وقت کی اہم ضرورت قرار دیتے ہوئے کہا کہ’’قائد وہی ہے جو اندھیروں میں چراغ بنے‘‘۔ ان کے مطابق ایسی سرگرمیاں نوجوانوں کو اپنی صلاحیتیں پہچاننے اور نکھارنے کا سنہری موقع فراہم کرتی ہیں، جو مستقبل میں ان کی کامیابی اور معاشرتی ترقی کا ذریعہ بنیں گی۔

متعلقہ عنوان :