راولپنڈی، سرگودھا، فیصل آباد کے انٹرمیڈیٹ نتائج کے پوزیشن ہولڈرز کا اعلان کردیا گیا

بدھ 17 ستمبر 2025 20:15

راولپنڈی /فیصل آباد /سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 ستمبر2025ء)بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن راولپنڈی، فیصل آباد اور سرگودھا نے انٹرمیڈیٹ کے سالانہ نتائج میں پوزیشن ہولڈر طلبہ کے ناموں کا اعلان کر دیا ہے۔راولپنڈی بورڈ میں پہلی پوزیشن اریج شفقت حیات نی1148 نمبر لیکر حاصل کی، طالبہ اریج شفقت حیات کا تعلق پنجاب کالج برائے خواتین تلہ گنگ سے ہے، 1139 نمبر کے ساتھ عائشہ مشتاق کی دوسری پوزیشن ہے اور ان کا تعلق پنجاب کالج خواتین تلہ گنگ سے ہے، ایمان فاطمہ کی 1138 نمبر کے ساتھ تیسری پوزیشن ہے ، ان کا تعلق رائل کالج آف سائنسز گرلز چکوال سے ہے، پوزیشن ہولڈر طلبہ کو کل فاطمہ جناح یونیورسٹی آڈیٹوریم میں انعامات سے نوازا جائے گا۔

سرگودھا تعلیمی بورڈ نے انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو کے سالانہ امتحان کے پوزیشن ہولڈرز کا اعلان کر دیا ہے، جس میں ہما عابد نے 1146 نمبر حاصل کرکے مجموعی طور پر پہلی پوزیشن ، ایلاف سرور اور عدن علی نے 1144 نمبر حاصل کرکے مشترکہ طور پردوسری پوزیشن حاصل کی جبکہ عائشہ ضیاء نے 1143 نمبر حاصل کرکے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

(جاری ہے)

فیصل آباد تعلیمی بورڈ نے انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحان کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے، نجی کالج کے محمد زین نے 1163نمبر لے کر پہلی پوزیشن حاصل کی، محمد محمود احمد خان نے 1161 نمبر لیکر دوسری اور محمد نعمان مجید نے 1160 نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔