kفیصل آباد ،چوری کی واردات میں ملوث چارملزمان گرفتار

بدھ 17 ستمبر 2025 20:55

-فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 ستمبر2025ء) تھانہ کوتوالی کے علاقہ ہونے والی چوری کی واردات میں ملوث چارملزمان کو ٹیکنیکل وسائل بروئیکار لاتے ہوئے گرفتار کرلیا گیا،اٹھانوے لاکھ روپے مالیت کا مال مسروقہ برآمد ، ملزمان تحقیقات جاری، آن لائن کے مطابق سی پی او فیصل آباد صاحبزادہ بلال عمر کی ہدایت پر لائل پور ڈویثرن پولیس کی بڑی کارروائی کی ہے،ایس پی لائل پور ڈویثرن ملک عابد ظفر کی پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ اٹھانوے لاکھ روپے مالیت۔

تھانہ کوتوالی کے علاقہ جعفری بروسٹ کے قریب دوکان سے نقدی،سونا،سعودی ریال اور لیپ ٹاپ کل مالیتی اٹھانوے لاکھ روپے نقب زنی کی واردات ہوئی۔سی پی او فیصل آباد نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے ایس پی لائل پورٹاؤن کی سربراہی میں ٹیم تشکیل دی کا مال مسروقہ برآمد ،تھانہ کوتوالی کے علاقہ جعفری بروسٹ کے قریب دوکان سے نقدی،سونا،سعودی ریال اور لیپ ٹاپ کل مالیتی اٹھانوے لاکھ روپے نقب زنی کی واردات ہوئی۔

(جاری ہے)

جس پرسی پی او فیصل آباد نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے ایس پی لائل پورٹاؤن کی سربراہی میں ٹیم تشکیل دی،تشکیل شدہ ٹیم میں ملک شاہد ایس ایچ او کوتوالی نے ملازمان کے ہمراہ چوبیس گھنٹے میں چوری کرنے والے ملزمان کو گرفتارکر لیا ،گرفتار ملزمان میں مرکزی ملزم عمر خلیل،ابرار،معاذ،سفیان شامل ہیں، ملزمان کو ٹیکنیکل وسائل بروئیکار لاتیہوئے گرفتار کیا گیا،ملزمان سے مال مسروقہ نقدی،سونا، سعودی ریال اور لیپ ٹاپ کل چوری شدہ اٹھانوے لاکھ روپے کی ریکوری کر لی گئی،ملزمان کو قانون کے مطابق قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی،مدعی مقدمہ نے پولیس کی بروقت پیشہ وارانہ کارروائی اور مال مسروقہ کی بازیابی پر پولیس کا شکریہ ادا کی۔

سی پی او فیصل آباد نے ایس پی لائل پور ڈویثرن اور ٹیم کو شاباش دی،عوام کی جان و مال کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہی

متعلقہ عنوان :