نوشہرہ،نوشہرہ سیاسی مداخلت عروج پر،ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر نوشہرہ ڈاکٹر اکرم شاہ چار ماہ عہدہ خالی قائمقام ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کو چارج دے دیاگیا

بدھ 17 ستمبر 2025 20:55

ًنوشہرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 ستمبر2025ء) نوشہرہ سیاسی مداخلت عروج پر۔ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر نوشہرہ ڈاکٹر اکرم شاہ چار ماہ عہدہ خالی قائمقام ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کو چارج دے دیاگیا۔پبی تحصیلدار عنایت خان کی پرموشن کے بعد نئے تحصیلدار مس مشعال چارج کے تین گھنٹے بعد صوابی تبدیل ۔پبی تحصیلدار کا چارج سینئر نائب تحصیلدار کے بجائے گیارہ سکیل کے گرداور گوہر ایوب کو دے دیا گیا۔

(جاری ہے)

سیاسی اثر رسوخ پر لوئر دیر سے ایک پٹواری کو نوشہرہ ٹراسفر کرکے پٹوار سرکل مصری بانڈہ کا چارج دیا گیا سیاسی پٹوری کو پسند نہیں آیا تو پٹوری صاحب کو پٹور سرکل آمان گڑھ کا چارج دے دیا گیا اور پھر چند دن بعد اسٹبلشمنٹ تبدیل کردیاگیا ۔ سیاسی تبادلوں اور کھولی سیاسی مداخلت پر انجمن پٹواریان اور گرداوران نوشہرہ کے بعد پیرامیڈئکل ایسوسی ایشن اور کلاس فور یونین احتجاج کی کال دے دی